1 نومبر، 2016، 12:49 PM

اسلام آباد میں پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جم کر پٹائی کی

اسلام آباد میں پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی  جم کر پٹائی کی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورنگ روڈ پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان شدید تصادم ہوا ہے جس میں پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جم کر پٹائی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورنگ روڈ پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان شدید تصادم  ہوا ہے جس میں پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی  جم کر پٹائی کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے کورنگ روڈ پر صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب شفقت محمود کی سربراہی میں لاہور سے آنے والے قافلے کے شرکا نے ریلی کی شکل میں بنی گالہ جانے کی کوشش کی۔ وہاں موجود پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے تحریک انصاف کے قافلے کو آگے جانے سے روکا جس پر  پی ٹی آئی کے کارکنوں نے زبردستی آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی، جواب میں مظاہرین نے بھی پتھراؤ کردیا جس کے بعد پولیس نے عندلیب عباس سمیت کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا تاہم بعد میں عندلیب عباس کو رہا کردیا گیا جب کہ شفقت محمود، علی محمد خان اور عائشہ گلا لئی بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ تک پہنچ گئے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے کل سے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کررکھا ہے جب کہ وفاقی حکومت نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے۔

News ID 1867996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha